ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیر:تشدد میں زخمی ہوئے پولیس اہلکار کی موت ، ہلاک شدگان کی تعداد 46ہوئی

کشمیر:تشدد میں زخمی ہوئے پولیس اہلکار کی موت ، ہلاک شدگان کی تعداد 46ہوئی

Sun, 24 Jul 2016 18:40:19    S.O. News Service

سری نگر ، 24؍جولائی(آئی این ایس انڈیا )جموں کشمیر کے کولگام ضلع میں 15؍جولائی کو ایک پولیس تھانے پر حملے میں زخمی ہوئے پولیس اہلکار کی ایک آج یہاں کے ایک اسپتا ل میں موت ہو گئی۔اسی کے ساتھ کشمیر میں حالیہ تشدد میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 46ہو گئی ہے۔سپاہی مدثراحمدوادی میں پر تشدد جھڑپوں میں جان گنوانے والے دوسرے پولیس اہلکار ہیں۔گزشتہ 8 ؍جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی موت کے بعد وادی میں پر تشدد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔کولگام کے یاری پورہ تھانے پر15؍جولائی کو مشتعل ہجوم نے پتھراؤ کردیا تھا۔پتھراؤ کے دوران مشتبہ عسکریت پسندوں نے تھانے پر ایک گرینیڈپھینک دیا جس میں احمد سمیت چھ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔


Share: